محکمہ ایکسائز تھانہ مردان ریجن کی

منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری، ایک ہی دن میں دوسری بڑی کامیاب کاروائی، خفیہ اطلاع پر بھاری مقدار میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام، 18500 گرام ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 25 جون 2021 14:24

محکمہ ایکسائز تھانہ مردان ریجن کی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال سرکل آفیسر مردان ریجن کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر شہزاد انور خان SHO تھانہ ایکسائز مردان ریجن ، سب انسپکٹر شاہ نواز خان اور گلزیب خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری کامیاب کاروائی کرتےہوئےچارسدہ انٹرچینج کے قریب گاڑی نمبر ی MII 178 کو روک کر تلاشی لینے پر 18500 گرام ہیروئن برآمد کی ، دو ملزمان رحمان اللہ ولد احسان اللہ ساکن ضلع مہمند اور شاہ فیصل ولد شیر عالم خان ساکن ہری چند مندنی کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)



یاد رہے اس پہلے آج ہی کے دن ایک اور کاروائی میں تھانہ ایکسائز مردان نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3600 گرام چرس، 2000 گرام ہیروئن اور 1200 گرام افیون برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، خلیق الرحمان مشیر برآئے محکمہ ایکسائز ، سید حیدر اقبال سیکریٹری ایکسائز اور ثاقب رضا اسلم ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور شاباشی دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں