آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

تاجر برادری کے وفد نے آئئی جی کے پی کے سے زیر صدرارت حاجی محمد افضل اشرف سابق صدر سرحد چیمبر و زیر سرپرستی حبیب اللہ زاہد صدر آل پاکستان ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ایسوسیشن ملاقات کی

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 25 جون 2021 17:52

آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ سے تاجروں کے وفد کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) تاجر برادری کے وفد نے آئئی جی کے پی کے سے زیر صدرارت حاجی محمد افضل اشرف سابق صدر سرحد چیمبر و زیر سرپرستی حبیب اللہ زاہد صدر آل پاکستان ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ایسوسیشن ملاقات کی ،تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ،ملاقات میں ڈی آئی جی   اور آے آئی جی  بھی موجود تھے ،قبضہ مافیہ ،رینسم کالز اور سیکیورٹی کے امور پر بات ہوئی ،ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تجربہ کار آفسران کو آگے لانے کی گزارش کی گئی ۔

تاجروں کے وفد نے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ کے حوالے سے بھی بات  کی، اس موقع پر انھوں نے کہا ہے کہ  مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں اضافہ کی وجہ سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شدید بے چینی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

  آئی جی کے پی کے نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے تاجروں کے تحفظ کے لیے لائحہعمل بنالیا ہے۔


آئی جی کے پی کے  نے کہا ہے کہ تجارتی مراکز میںامن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے ،جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تاجر رہنمائوں میں غلام بلال جاوید ، حاجی عبدلانصیر، خالد گل محمند ،شاکر اللہ خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

وفد نےپشاور کی مختلف مارکیٹس میں پولیس سے متعلق مسائل سے ایڈیشنل آئی جی کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں تاجروں اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات،ملاقاتوں اور ورکنگ ریلیشن شپ پر زور دیا گیا تاکہ باہمی تعاون کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہوپائے۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی نے تاجرہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور تاجروں کا ایک دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے،بغیر عوامی اور تاجر حلقوں کے تعاون اور رہنمائی کے پولیس کے لیے علاقوں میں موجود چیلنجز سے نمٹنا خاصا مشکل کام ہے لہٰذا تمام اضلاع کے ایس ایس پیز،ڈی ایس پیز اور تھانہ ایس ایچ اوز کو ہدایات ہیں کہ تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی سے براہ راست رابطے میں رہیں۔

تاکہ علاقوں میں ایک بہتر ورکنگ ریلیشن کے ذریعے امن و امان کی فضاء کو بہتر بنایا جاسکے اور پولیس سے متعلق شکایات کا بھی خاتمہ ہو پائے۔  تاجران کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی  کو مسائل کے حل کے لیے فوری طور اقدامات کرنے کے عزم اور اپنے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں