عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے پر7 ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے

پشاورہسپتالوں میں زیادہ گوشت کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایات کے مریضوں کو لایا گیا، زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جولائی 2021 18:16

عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے پر7 ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2021ء) خیبرپختونخواہ میں عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے پر7 ہزار سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے، پشاور ہسپتالوں میں زیادہ گوشت کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایات کے مریضوں کو لایا گیا، زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے والے سینکڑوں مریض پشاور ہسپتال پہنچ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں عیدالاضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث 7 ہزار سے زائد مریض داخل ہوئے۔ ان مریضوں کے بتانے پر پتا چلا کہ ان مریضوں سے زیادہ گوشت کھا لیا تھا، جس کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ اور پیٹ درد کی شکایات ہوئیں۔

(جاری ہے)

زیادہ تر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا ہے۔

ان مریضوں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیادہ گوشت کھانے والے 2 ہزار500 مریضوں کو لایا گیا۔اسی طرح خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں  زیادہ گوشت کھانے پر پیٹ درد شکایات کے 4500 سے زائد مریضوں کو لایا گیا، ان مرضوں میں 331 مریضوں کو ہسپتال میں داخل بھی کیا گیا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں 8 سالہ بچی کو محلے دار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کو اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم محلہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقہ تتلے عالی کے ایک محلے میں پیش آیا۔ والدین کے مطابق متاثرہ بچی محلے دار کے یہاں گوشت لینے گئی تھی، جب بچی گوشت لینے پہنچی تو اُس وقت ملزم گھر میں اکیلا تھا جس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں