اقتدار کی لالچ حکمرانوں کا مشن بن چکا ہے‘ فائق شاہ

حکمرانوں کے وعدے اور دعوے عوام کیلئے بھوک، افلاس اور مشکلات ہی لاتے ہیں، چیئرمین امن ترقی پارٹی

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے وعدوں اور دعوئوں نے غربت اور پسماندگی ہی لائی ہے، موجودہ ہوں یا سابقہ حکمران اقتدار کی لالچ نے دانش چھین لی ہے، ناانصافی سے معا شرہ تقسیم اور انتشار بڑھ رہا ہے، اس کے خاتمے کیلئے امن ترقی پارٹی نے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جائزہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو کرپشن، نااہلی اور بدانتظامی کو سامنے لائیں گی جن کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تین سال عمران خان مہنگائی اور غربت ختم کرنے کے دعوے کرتے رہے آج مہنگائی، غربت اور پسماندگی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، کرپشن پہلے سے بڑھ چکی ہے، روزگار اور تعلیم انتہائی تشویشناک حال تک ختم ہو رہی ہے، ان حالات میں امن ترقی پارٹی روشنی کا دیا جلائے مصروف جدوجہد ہے، دعوت، تنظیم اور جدوجہد کے ذریعے عوامی انقلاب لایا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں