تہکال پولیس کی کارروائی، ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن 4 مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تہکال کی حدود میں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو کر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے چار مسلح افراد کو گرفتار کر لیا، دونوں فریقین زبانی تکرار اور طعنہ دینے پر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کر رہے تھے جن سے جانی نقصان کا اندیشہ تھا، چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے گزشتہ روز تھانہ تہکال پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ حاجی خیل تہکال میں دو فریقین فرمان اللہ اور احسان اللہ مورچہ زن ہو کر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں جس سے شدید جانی نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس بھی پھیل رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار مسلح ملزمان زوہیب، سہیل پسران فرمان اللہ، ہلال، حماد پسران احسان اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف اور سیکنڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments