محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے اسپتالوں و طبی مراکز کے عملے کو کورونا کے نئے انڈین وائرس ڈیلٹا کے حوالے سے ایڈوائزری گائیڈ لائنز جاری کردیں

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے اسپتالوں و طبی مراکز کے عملے کو کورونا کے نئے انڈین وائرس ڈیلٹا کے حوالے سے ایڈوائزری گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بھارتی (ڈیلٹا) وائرس کے پھیلا کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر کے اسپتالوں و طبی مراکز نئی گائیڈ لائنز ارسال کردی گئی ہیں۔

جس میں ہیلتھ ورکرز کو ماسک پہننے، ہاتھوں کی لازمی صفائی اور سوشل ڈسٹنسگ کی ہدایات کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں سمیت دیگر تمام طبی عملے کو اپنی اور اپنے خاندان والوں کی لازمی کورونا ویکسینیشن کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاہو کہا گیا ہے کہ جو طبی عملہ بھی بیماری محسوس کرے وہ چھٹی لے کر گھر پر رہے۔نئی گائیڈ لائنز اس حوالے سے بھی ہیلتھ ورکرز کو الارمنگ کیا گیا ہے کہ ایسے وائرس کے کیسز میں خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے۔ ہیلتھ ورکرز نے کورونا ویکسینیشن کی ہو تاہم احتیاط لازمی ہے کیونکہ نئے وائرس کے حوالے سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کورونا ویکسی نیشن سے کس قدر محفوظ رکھتا ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments