سکیورٹی خدشات اور حالیہ بین الاقوامی حالات

شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن، رحمان بابا گرڈ اسٹیشن اور متنی گرڈ اسٹیشن سمیت پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائزز

اتوار 25 جولائی 2021 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات اور حالیہ بین الاقوامی حالات کے پیش نظر شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن، رحمان بابا گرڈ اسٹیشن اور متنی گرڈ اسٹیشن سمیت پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائزز کئے ہیں، خصوصی موک ایکسرسائزز موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ترتیب دیئے گئے تھے جس میں پی اے ایف جوانوں، پولیس کے مختلف یونٹس نے حصہ لیتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کا مشق کیا، موک ایکسر سائزز میں آر آر ایف، سپیشل کمبیٹ یونٹ، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی ایس کے علاوہ سنیفر ڈاگز اور مقامی پولیس نے بھی حصہ لیا جن کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت ریسپانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر خصوصی موک ایکسرسائزز کئے گئے ہیں، ایس پی صدر ڈویڑن وقار احمد کی سربراہی میں ہونے والے ایکسرسائزز میں آر آر ایف، ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی ایس، سنیفر ڈاگز اور مقامی پولیس کے جوانوں سمیت پی اے ایف کے جوانوں نے بھی حصہ لیا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، موک ایکسرسائزز کے دوران گرڈ اسٹیشنز اور پی اے ایف بڈھ بیر کی عمارتوں کا محاصرہ کر کے موجود سٹاف کو بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق بھی کی گئی، اسی طرح عمارتوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے سمیت زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں کو پہنچانے کا مشق بھی کیا گیا، خصوصی ایکسرسائزز میں سنائپر شوٹرز نے بھی حصہ لیا جبکہ عمارت کے ارد گرد ہنگامی طور پر خصوصی ناکہ بندی کرکے آنے جانے والی گاڑیوں کی سناپ چیکینگ کے دوران تلاشی، سنیفر ڈاگز کے ذریعے کلین سویپنگ، جبکہ گرڈ اسٹیشنز اور پی اے ایف کیمپ کی عمارت اور ملحقہ عمارتوں پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی خصوصی مشق کا حصہ تھا، اس موقع پر پولیس اور پی اے ایف کے جوانوں نے بھر پور طریقے سے اپنی خداد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ایک بار پھر یہ عزم دہرایا کہ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں