منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمگلر گرفتار، چرس برآمد

اتوار 25 جولائی 2021 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) حیات آباد پولیس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمگلر کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کا تعلق راولپنڈی سے ہے جو سواریوں کے روپ میں چرس راولپنڈی سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی، گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کسی بھی وقت چرس سمگل کرنے کی کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

جس پر ایس ایچ او امتیاز خان نے ناکہ بندی کے دوران لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات سمگلر مسما? (ا) دختر حنیف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی ہے، خاتون کا تعلق راولپنڈی سے ہے جو سواریوں کے روپ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں