پشاور ،، متنی بائے پاس رحم آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں 15 افراد زخمی

اتوار 25 جولائی 2021 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پشاور کے علاقے متنی بائے پاس رحم آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سوزوکی کے ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے 15 مسافر شدید زخمی ہوئے جس میں مرد ، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔اطلاع ملتے ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں