آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کوحادثہ،وزیراعلی خیبرپختونخو کااظہارافسوس

اتوار 25 جولائی 2021 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے آزاد کشمیر انتخابات کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی حادثہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر انتخابات کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کااظہارکیا ہے، وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں