وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو احکامات جاری کر دیئے

پیر 26 جولائی 2021 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت پر 21 جولائی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس ضمن میں یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں