خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو اہم وزارت دیئے جانے کا امکان، وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور مشیر ریونیو قلندر لودھی سے استعفے لینے کا فیصلہ

پیر 26 جولائی 2021 23:20

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو اہم وزارت دیئے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیرپرویزخٹک نے اپنے صاحبزادے ابراہیم خٹک کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیاگیا ہے، وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور مشیر ریونیو قلندر لودھی سے استعفے لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو اہم وزارت دیئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے صاحبزادے ابراہیم خٹک کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments