وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی کااجلاس
اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری محکمے نے مالی سال 2020-21 کے دوران 3.45 ارب روپے محاصل کے ہدف کے مقابلے میں 5.21 ارب روپے کے ریکارڈ محاصل اکھٹے کئے نجی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرکے اُنہیں صوبے میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے دوستانہ اور سازگار ماحول کو ہرلحاظ سے یقینی بنایا جائے،وزیراعلی محمودخان
بدھ 28 جولائی 2021 19:02
(جاری ہے)
یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی کے ایک اجلاس میں بتائی گئی جس میں محکمے میں جاری اصلاحات پر پیشرفت اور محکمے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی ، سیکرٹری معدنیات نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل معدنیات و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال2018 سے اب تک صوبے میں دو ہزار سے زائد منرل ٹائٹلز دیئے گئے ہیں اور ایک صاف و شفاف طریقہ کار کے تحت معدنیات کی نیلامی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے صوبے میں غیر قانونی کان کنی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کے تحت صوبے کے 163 معذور ہونے والے کان کنوں کو گزشتہ دو سالوں کے دوران مالی معاوضوں کی مد میں چار کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ کان کنوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں آٹھ کروڑ روپے مالیت کی4700 سے زائد سکالرشپس دی گئی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کان کنی کو جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے میکنکل مائننگ کے فروغ کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ، صوبے میں معدنی ذخائر سے متعلق حقائق پر مبنی معلومات اور ڈیٹا اکٹھاکرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور اُنہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جملہ اُمور کو آن لائن کیاجا رہا ہے۔اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر ڈیجیٹل منرل ٹائٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو سرمایہ کاروں کو صوبے کے معدنیات والے مقامات کے بارے میں معلومات اور دیگر سہولیات آن لائن فراہم کرتا ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا آن لائن مائنز لیبر رجسٹریشن پورٹل متعارف کروانے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس کے تحت صوبے میں اب تک ساڑھے گیارہ ہزار کان کنوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔محکمے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل اہم منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منرل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی استعداد کار میں اضافے اور اسے جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے 90 ملین روپے مالیت کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ، اسی طرح مائننگ کیڈسٹرل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور اسے مزید جامع بنانے کیلئے 85 ملین روپے ، جبکہ صوبے میں کرشنگ زونز کے قیام کیلئے 300 ملین روپے کے منصوبے بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ضم اضلاع میں معدنی ذخائر کی میپنگ کا ایک منصوبہ بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس پر 300 ملین روپے لاگت آئے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے محکمے کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ اُنہوںنے صوبے کے معدنی وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرکے صوبائی حکومت کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کیلئے سرکاری سطح پر ایک کمپنی کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمے کے اعلیٰ حکام کوصنعت کے تحت قائمخیبر پختونخوا اکنامک زونز مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمپنی کے طرز پر ایک کمپنی کے قیام کیلئے ایک ماہ کے اندر تجاویز تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے منرل ٹائٹلز دینے کے عمل میں پیچیدگیوں کو ختم کرکے اسے مزید آسان بنانے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔ نجی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو وزیراعظم عمران خان کا وژن اور موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ نجی سرمایہ کاروں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرکے اُنہیں صوبے میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے دوستانہ اور سازگار ماحول کو ہرلحاظ سے یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے کر لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نشے سے پاک پشاور مہم دوبارہ آغاز ‘ سفارشات مرتب
وزیراعلیٰ گنڈاپور اور ترجمان فلاپ فلم کے سواء کچھ نہیں،اختیار ولی
پشاور،حکمر انوں کی نا اہلی ‘ باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی
بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ‘ امجد آفریدی
پی بی ایف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت بروز بدھ پشاورمیں ہاؤسنگ ..
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی ..
ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،عدنان قادری
لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی
ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم