پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکا،ایک اہلکار شہید

2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 جولائی 2021 11:55

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکا،ایک اہلکار شہید
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2021ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے ایک اہلکار شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کارخانو مارکیٹ میں دھماکا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس اور ریکسیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہو گئی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں