وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت

پیر 2 اگست 2021 23:16

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کوبذدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان واقعات میںملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں