وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپین وام میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

بدھ 4 اگست 2021 00:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سب انسپکٹر شفیق کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں