وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے پشاو ر کا دورہ کرینگے

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی صوبائی کا بینہ میں ردو بدل کا امکان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو پہلے سے ہی تمام اختیارات دیئے گئے ہیں

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:57

وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے پشاو ر کا دورہ کرینگے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے پشاو ر کا دورہ کرینگے ان کے دورہ پشاور کے بعد صوبائی کابینہ میں ردوبدل کر دیا جائے گا ۔ صوبائی کا بینہ میں ردو بدل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو پہلے سے ہی تمام اختیارات دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اکبر ایوب ، ہشام انعام اللہ کی کابینہ سے جانے کے بعد ان دونوں وزارتوں پر تقرری کی جائیگی ۔

جبکہ بعض وزراء سے اضافی وزارتیں بھی لی جائیگی ۔ معاونین خصوصی اور مشیر خصوصی کی تقرری بھی کر دی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ردو بدل کے ممکنہ امکانات رواں ہفتے میں ہو جائینگے صوبائی کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے مشیر کے مشیر کامران بنگش کو بلدیات کا قلمبند دیئے جانے کے امکانات ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں