خیبرپختونخوااسمبلی میں تیمرگرہ میں جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افرادکےلئے دعائے مغفرت

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:43

خیبرپختونخوااسمبلی میں تیمرگرہ میں جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں تیمرگرہ میں جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افرادکےلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس کے دوران پی پی رکن نگہت اورکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ جائیدادکے تنازعہ پر تیمرگرہ میں20جانیں ضائع ہوئیں اورپچاس سے زائدلوگ زخمی ہیں، سابقہ ایم پی اے کے بیٹے نے بھی جان گنوائی ہیں، ان کی مغفرت کےلئے دعاکرتی ہوں، اگرریونیوتمام ریکارڈکمپیوٹرائزڈکردیں توایسے سانحات رونمانہیں ہونگے ۔سپیکرکی ہدایت پر حافظ عصام الدین نے مرحومین کےلئے فاتحہ خوانی کی ۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments