وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے طورمنگ واقعہ کی رپورٹ طلب کرلیا

واقعے کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کے احکامات جاری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز دیر لوئر کے علاقہ طورمنگ میں نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور واقعے کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوںنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے نماز جنازہ پر فائرنگ کے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قراردیتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کرتے ہوئے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں