وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کاورسک کینال سسٹم کی ری ماڈلنگ کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار
تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو اپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنی ہوگی منصوبے کی تکمیل سے پشاور اور نوشہرہ میں نہری نظام کو تقویت ملے گی ، ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہو گی ،محمود خان
ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:05
(جاری ہے)
وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے پشاور اور نوشہرہ میں نہری نظام کو تقویت ملے گی ، ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہو گی اور پینے کے پانی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلا س کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری محکمہ آبپاشی طاہراورکزئی،ڈپٹی کمشنر خیبر اوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو ورسک کینال سسٹم کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کی تفصیلات اور اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے کی ری ماڈلنگ کے تحت 5.2 کلومیٹر طویل نئی ٹنل کی تعمیر کی جارہی ہے جس سے 700 کیوبک فٹ پانی کا ڈسچارج ممکن ہو گا جس میں سے 300 کیوبک فٹ پانی پینے کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ری ماڈلنگ سے مین واٹر گورننس سنٹر کی استعداد 550 کیوسک سے بڑھ کر 950 کیوسک ہو جائے گی۔ اسی طرح ورسک گریوٹی کینال کی استعداد 350 کیوسک سے بڑھ کر 456 کیوسک ہو جائے گی جبکہ موجودہ ورسک پمپ ہاوس کی استعداد 200 سے بڑھ کر 290 کیوسک تک پہنچ جائے گی۔ علاوہ ازیں چار نئے پمپس کی تنصیب ، مین کینال اور لائننگ وغیرہ کی بہتری بھی ری ماڈلنگ کا حصہ ہے۔ منصوبے کے تحت جمروڈ گرڈ سٹیشن ورسک پمپ ہا?س تک 132کے وی ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ سٹیشن پر بھی کام جاری ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹیسکو کو مطلوبہ فنڈ پہلے سے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظوری ہو چکی ہے تاہم ایکنک سے منظوری لینا ابھی باقی ہے، رواں مالی سال میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فیڈرل پی ایس ڈی پی میں منصوبے کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، ری ماڈلنگ منصوبے پر عمل درآمد کیلئی17 مختلف پیکجز بنائے گئے ہیں جن میں سے 9 پیکجز مکمل کر لئے گئے ہیں ، پانچ پیکجز پر کام جاری ہے جبکہ تین پیکجز کے تحت آلات کی خریداری جاری ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے پر فزیکل پراگراس کی شرح 65 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ نے ورسک کینال کی ری ماڈلنگ کو محکمہ آبپاشی کا ایک بڑا منصوبہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون ایکنک کے آئندہ اجلاس میں بہر صورت منظور کرایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے تیز رفتار پیشرفت یقینی بنائی جائے اور پیسکو چیف کوگرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی جائے۔اٴْنہوںنے مزید ہدایت کی کہ کینال کے اطراف میں اگر کہیں تجاوزات ہیں تو اٴْنہیں بھی دور کیاجائے اور دستیاب جگہوں پر شجرکاری کی جائے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سنٹر آف ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے چیف کوآرڈی نیشن آفیسر سے صدر پلڈیٹ کی سربراہی ..
صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات
ِسانحہ قصہ خوانی بازار (23 اپریل 1930) کے 94 سال، اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کا پیغام
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، فضل حکیم خان یوسفزئی
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا اعلی حکام کے ہمراہ ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
وہ کسی کے منہ سے صوبے کے عوام کے لئے بجلی چور کا لفظ برداشت نہیں کریں گے،علی امین خان گنڈا پور
حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات
پشاور،طاہر ایوب خان نے 34ویں ڈی آئی جی ہزارہ کا چارج سنبھال لیا
ہیلتھ کئیر کمیشن نے آلودہ آلات سے علاج کرنے والے سرجن کو نوٹس جاری کردیا
خیبرپختونخوا حکومت بچوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے اقدامات کرے گی، عائشہ ..
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت ایبٹ اباد پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی