حکومت صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دے کرانہیں ترقی کی شاہراہ پر لانا چاہتی ہے،ظہورشاکر

اتوار 19 ستمبر 2021 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دے کرانہیں ترقی کی شاہراہ پر لانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی کی84کے مختلف علاقوں میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ہنگو دوآبہ میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفود نے معاون خصوصی کو اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے تفصیلی طور آگاہ کیا۔محمد ظہور شاکر نے لوگوں کو یقین دلایا کے ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور حکومت نے جو بھی وعدے کئے تھے بتدریج پورے کر رہی ہے اور صوبہ بھر میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ علاقے میں صحت، تعلیم، مواصلات، آبنوشی، آبپاشی اور شمسی توانائی کی سکیموں کو بلا امتیاز مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ماضی میں بھی لوگ منتخب ہوئے مگر زبانی جمع خرچ کی باتوں کے علاوہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ اب پی ٹی آئی حکومت کی فلاحی سرگرمیاں قابل تقلید ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں