ھ*حکومت ٹیکسز وصول کرکے اپنی جیبیں بھررہے ہیں، عوام کا احساس ہی نہیں، میاں افتخارحسین

عوام کا احساس ہی نہیں،مقامی اور درآمدشدہ مصنوعات کی ایک جیسی قیمت لگا کر عوام کو چھونا لگایا جارہا ہے U مہینے میں دو بار اشیائے خوردونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پہلی بار دیکھ رہے ہیں،نوشہرہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے او ر پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 19 ستمبر 2021 20:55

ژ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسز وصول کرکے اپنی جیبیں بھررہے ہیں، عوام کا احساس ہی نہیں،مقامی اور درآمدشدہ مصنوعات کی ایک جیسی قیمت لگا کر عوام کو چھونا لگایا جارہا ہے۔پہلے بجٹ میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا تھا، اب مہینے میں دو بار اضافہ کیا جارہا ہے۔

مہینے میں دو بار اشیائے خوردونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ نوشہرہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور بعدازاں نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہبدقسمتی سے پاکستان کی برآمدات ختم ہوچکے ہیں، معاشی طور پر پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت صرف عوام کے ٹیکسز کے ذریعے گزر بسر کررہی ہے، عوام پر بوجھ روز بروز بڑھتا چلا جارہا ہے۔

گذشتہ روز صدارتی آرڈینینس جاری کی گئی جس سے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور مہنگائی بڑھ گئی۔ آئے روز مہنگائی میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، عوام میں مزید برداشت کرنے کی طاقت نہیں۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ایماء پر بننے والی پالیسیاں عوام کُش اور غریب کُش ہیں جس پر نظرثانی کرنی ہوگی۔موجودہ بحران کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ بھی ہے جنہوں نے ایک بے خبر شخص کو اقتدار سونپا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل سے ناخبر شخص کبھی بھی عوام کے دکھ و درد کو محسوس نہیں کرسکتا۔اس بار اگر عوام اٹھ گئی تو اسٹیبلشمنٹ اور انکے مہروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔مقتدر حلقوں کو اس غیرتجربہ کار اور نااہل شخص کی حکومت سے ہاتھ ہٹانے ہوں گے تاکہ عوامی مسائل کم ہو۔میاں افتخارحسین نے کہا کہ دہشتگرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ مہنگائی بھی ہے۔

موجودہ بحرانوں کا واحد حل اس نااہل حکومت کا خاتمہ ہے، صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔اس حکومت میں بیٹھے وزراء کو صرف دھمکیاں دینا آتی ہے، وزیردفاع کا پولیس کو دھمکیاں دینا شرمناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی رکھوالی کرنیوالے جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی حفاظت کررہے ہیں لیکن وزیردفاع انہیں تبادلے کی دھمکیاں دیتا ہے۔حکومتی وزراء کے رویے درست نہ ہوئے تو عوام کا جم غفیر ان کو لے ڈوبے گا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں