امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے متعلق اہم انکشاف

ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنےکا الزام ، چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتار کر لیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 23 ستمبر 2021 20:20

امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے متعلق اہم انکشاف
پشاور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23ستمبر 2021) امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر پشاور سے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی خفیہ ایجنسی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی شکایت پرایف آئی اے نے خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں کارروائی کر کے امریکا میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر امریکی ریاست ورجینیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے بچی کوہراساں کرنےکا الزام ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی سیل نے ملزم کو حیات آباد سے گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچی کے والدین نے ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے اس حوالے سے امریکی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی، جس کی تحقیقات ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی اے کو یہ کیس بھیجا، جنہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا گیا کہ آیا ملزم کو ایف بی آئی کے حوالے کیا جائے گا یا نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں آئے روز بچوں اور کم سن بچیوں پر تشدد اور ان سے جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

تین روز قبل چنیوٹ میں 17ملزمان نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بھوانہ کے نواحی چاہ کلر والا میں دس سالہ یتیم بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ جس کے بعد سترہ افراد پر مشتمل جنسی درندہ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ باسط نواز کے والد کا دو سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔وہ اپنے ماموں محمد شفیع کے زیر کفالت ہے۔ 19 ستمبر کی شام تقریباً سات بجے احتشام، آ غا خان اور محمد فاروق اسے گھر سے بلا کر باہر ایک موٹر پر لے گئے اور اجتماعی بد فعلی کر کے اپنی درندگی کی پیاس بجھائی۔

رپورٹ کے مطابق کافی دنوں سے سترہ درندہ صفت جنسی گروہ، مزکورہ یتیم بچے کو بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بدفعلی کرتے رہے ہیں، متاثرہ بچے کے ماموں محمد شفیع کی مدعیت میں تھانہ بھوانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں