پشاور‘ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا ملبہ اٹھا لیا گیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 11:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کا ملبہ محکمہ آرکیا لوجی نے اٹھا لیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے دلیپ کمار کا مکان اور راج کپور کی حویلی 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے۔دونوں اداکاروں کے مکانات کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پشاور میں واقع دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں