گورنر ہائوس پشاور میں جشن عید میلادالنبیﷺ جوش و خروش سے منانے کی تیاریوں کاآغاز

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:20

گورنر ہائوس پشاور میں جشن عید میلادالنبیﷺ جوش و خروش سے منانے کی تیاریوں کاآغاز
پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) گورنر ہائوس پشاور میں جشن عید میلادالنبیﷺ ۖ جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں کاآغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس خیبر پختونخوا کو 3روز کیلئے فیمیلیز کیلئے کھول دیا گیا ہے،گورنر ہاس پشاور اتوار سے منگل تک صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک فیمیلیز کیلئے کھلا رہے گا،مقررہ ایام و اوقات میں وزیٹرز فیمیلیز کو کھانے، پینے(لنگر)کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔گورنر ہاوس پشاور مذکورہ ایام و اوقات میں یونیورسٹیز، کالجز کی فیمیل طلبہ کیلئے بھی کھلا رہے گا،اس موقع پرتلاوت، حمد و نعتیہ کلام بھی پیش کئے جائیں گے۔گورنر ہاس پشاور کی عمارت و احاطہ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں