خیبرپختونخوا حکومت نے ایبٹ آباد، سوات اور بنوں میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تین علاقائی نظامت قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخوا حکومت نے ایبٹ آباد، سوات اور بنوں میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تین علاقائی نظامت قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کی بدولت ضم اضلاع سمیت دور افتادہ علاقوں میں بوائز و گرلز کالجز و جامعات کے اساتذہ کو اپنے تقرر، تبادلوں و پنشن جبکہ طلبہ و طالبات کو داخلوں و مائیگریشن اور دیگر سہولیات قریب ترین شہروں میں میسر ہو جائیں گی اور انہیں ان چھوٹے بڑے امور نمٹانے کیلئے صوبائی دارالحکومت کے چکر کاٹتے سے نجات مل جائے گی محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تینوں علاقائی دفاتر کیلئے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سپرنٹینڈنٹس، کمپیوٹر آپریٹرز، اسسٹنس، پی ایز، جونئیر کلرکس، ڈرائیورز، مالی اور سویپرز سمیت گریڈ 20 تا درجہ چہارم کی تینتیس تینتیس اور مجموعی طور پر 99 آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں جن پر سالانہ لاگت کا تخمینہ 77.05 ملین روپے ہے درایں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز، لائبریریز و اطلاعات کامران خان بنگش نے اس اقدام کو کالجز و جامعات کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے انقلابی پیشرفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب وہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے پوری تندہی سے کام کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ یہ سہولت فی الحال بارش کا پہلا قطرہ ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید علاقائی دفاتر کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا�

(جاری ہے)

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں