معاون خصوصی برائے توانائی و برقیات تاج محمد خان ترند کا درال خوڑبجلی گھر 36.6میگاواٹ کا اچانک دورہ

درال خوڑ بجلی گھر 36.6 میگاواٹ سے بجلی کی پیداوار جاری،صوبے کو سالانہ 1ارب 30کروڑروپے کی آمدن بھی شروع ہو چکی ہے معاون خصوصی کو بریفننگ

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) معاون خصوصی برائے توانائی و برقیات تاج محمد خان ترند نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کے آبائی ضلع سوات میں واقع توانائی کے منصوبے درال خوڑپن بجلی گھر 36.6 میگاواٹ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر معاون خصوصی نے بجلی گھر کے مختلف حصوں پاور ہاؤس، میٹر ریڈنگ، کالونی اور بجلی گھر میں واقع ہسپتال کا دورہ کیا۔

معاون خصوصی تاج محمد خان ترند کو بریفینگ میں بتایا گیا کہ بجلی گھر کی کامیاب تکمیل کے بعد باقاعدہ طورپر 36.6میگاواٹ بجلی کی پیداوارشروع ہوگئی ہے جس سے صوبے کو سالانہ 1ارب 30کروڑ روپے کی خطیر آمدن کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے۔ بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ درال خوڑپن بجلی گھر بحرین سوات میں تعمیر کیا گیاہے جس کو چینی انجینئرزکی ٹیم کے تعاون سے مکمل کیا گیاہے اس سے پیداہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیاگیا ہے جو صوبے کے لئے سالانہ 1ارب30کروڑ روپے کی آمدن کابڑاذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی تاج محمد خان ترند کا کہنا تھا کہ درال خوڑ بجلی گھر کامنصوبہ صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگاجس سے صوبے کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ معاون خصوصی نے پراجیکٹ ڈائریکٹر درال خوڑ اورانکی ٹیکنیکل ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اورکہا کہ محکمہ توانائی فیلڈ پر کام کرنے والے تما م سٹاف کی بہترکارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تاج محمد خان ترند نے کہا کہ صوبے کے تمام جاری بجلی کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں