صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے،محمودخان
خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروع بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور استفادہ کرکے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں اور صوبے کی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے :ماضی میں اس اہم شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،،وزیراعلی خیبرپختونخوا
اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40
(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری سیاحت، کھیل اور امور نوجوانان محمد عابد مجید، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفند یار خٹک اور محکمے کے دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں میں 33 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن کی مجموعی لاگت 6.217 ارب روپے ہے۔ اسی طرح محکمے کے تحت 37 ارب روپے مالیت کے 15 ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں تقریبا 10 ارب روپے مختص کئے گیے ہیں۔ صوبے میں پلے گراؤنڈ کے قیام کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ضرورت کی بنیاد پر پلے گراؤنڈ کے قیام کے منصوبے کے تحت 76 اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں سے 57 مکمل کی گئی ہیں جبکہ باقی 19 اسکیموں کو رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ اسی طرح تیز رفتار عملدرآمد پروگرام کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پہلے سے موجود اسپورٹس گراؤنڈ کی اپگریڈیشن اور بحالی کے لئے 2.405 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ ان ضم اضلاع میں نئے اسپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے سلسلے ہر قبائلی ضلع کے لئے 750 ملین روپے اور ہر قبائلی سب ڈویڑن(سابقہ ایف آر) کے لئے 342 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو منظم انداز میں فروع دینے کے لئے ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے میں چار مختلف انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کے قیام پر کام جاری ہے اس منصوبے کی مجموعی لاگت تین ارب روپے ہے ، ان چار انٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے جسے مزید پیشرفت کے لئے بہت جلد ورلڈ بینک کو پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح 146 ملین روپے کی لاگت سے صوبے میں سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز اور ریسٹ ایریاز کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ہزاراہ اور ملاکنڈ ڈویڑنز کے سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھی دو بڑے منصوبے بھی صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں جن کے تحت ملاکنڈ ڈویڑن کے 12 جبکہ ہزارہ ڈویڑن کے چھہ مختلف سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق ان دونوں شعبوں کے فروغ کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروع بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور استفادہ کرکے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں اور صوبے کی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے لیکن ماضی میں اس اہم شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ لیکن موجودہ حکومت کے لیے یہ ایک ترجیحی شعبہ ہے اور صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کی طرح کھیلوں کا شعبہ بھی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کی فہرست میں شامل ہے اور حکومت کرکٹ اور ہاکی کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی خاطر خواہ وسائل خرچ کر رہی ہے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ان منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنایا جائے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری