وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ڈاکٹر عبد الجمیل خان کے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 18 اکتوبر 2021 20:36

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ڈاکٹر عبد الجمیل خان کے انتقال پر اظہارافسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز ماہر تعلیم اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبد الجمیل خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر صحافی اور ڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر حاجی لطیف الرحمن کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments