گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیرصدارت اجلاس

پشاور کے مضافاتی علاقوں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:16

گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیرصدارت اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیرصدارت پشاور کے مضافاتی علاقوں PK70اور PK71 میں بجلی کی ناروا صورتحال کے حوالے سے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گورنر کو واپڈا حکام کی جانب سے PK70اور PK71 میں بجلی کی صورتحال مستحکم بنانے سے متعلق نئی اسکیموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران گورنر کوبتایاگیا کہ 167.7 ملین روپے کی لاگت سے PK70اور PK71میں 231نئی اسکیموں پر کام جاری ہے جبکہ مذکورہ اسکیموں کے تحت نئے ٹرانسفارمرز اور پول لگانے کا عمل شروع ہوچکاہے جو بہت جلد مکمل کرلیاجائیگا۔ گورنرکو بتایاگیاکہ نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے مذکورہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیڈوحکام کی جانب سے گورنر کو مساجد کو سولرانرجی پرمنتقل کرنے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پرگورنرشاہ فرمان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ PK70 اور PK71میں مساجد کے ساتھ ساتھ مدارس کی بھی سولرائزیشن کی جائے۔ گورنرکاکہناتھاکہ مدارس میں بچے رہائش پذیر ہوتے ہیں جس کیلئے سولرائزیشن بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ مدارس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر محمودحسن، چیئرمین پیڈوقاضی محمدنعیم، چیف انجینئرپلاننگ پیسکوسمیع اللہ بنگش اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔# ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں