عمران خان کی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے،انجینئرامیرمقام

ظالم اور نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا بنیادی کردار اداکرے گی جو حکومت تعویذوں اور جنات سے چل رہی ہے اس سے خیر کی کیا توقع کی جا سکتی ہے،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخو ا

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخو اکے صدر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے،ان ظالم اور نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے میں مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا بنیادی کردار اداکرے گی، جو حکومت تعویذوں اور جنات سے چل رہی ہے اس سے خیر کی کیا توقع کی جا سکتی ہے، تاریخ میں پہلی بار دیکھ لیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ جادو ٹونے سے حکومت چلائی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز نے ملک میں سب سے پہلے MDFقائم کیا جس پر میں انہیں شاباش دیتا ہوں اب کالے کوٹ والے وکلاء کے بعد سفید کوٹ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف پی ٹی آئی کے حکومت کیخلاف سراپا احتجاج بنے ہیں برسراقتدار آ کر عمران نیازی کے ناجائزقوانین ختم کرائیں گے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس اسٹاف کے حقوق کی تحفظ کرینگے، مسلم ڈاکٹرز فورم کے تمام نو منتخب عہدیداروں جس میں خواتین ڈاکٹرز بھی شامل ہیں اٴْن سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں، مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخو امیں یکم نومبر کو خواتین ونگ کی جانب سے پشاور میں بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے اسی طرح وکلاء ونگ کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھی پورے صوبے میں، مہنگائی کیخلاف اور ان نا اہل حکمرانوں کیخلاف ناحتجاج کریں وہ پشاور میں مسلم ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس سے قبل انجینئرا میر مقام نے مسلم ڈاکٹرز فورم کے نو منتخب صوبائی عہدیداروں سے حلف بھی لیا تقریب میں سیکڑوں ڈاکٹرز شریک ہوئے تقریب سے مسلم ڈاکٹرز فورم کے نو منتخب عہدیداروں نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام کی قیادت میں مہنگائی کیخلاف بڑی احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments