اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایبٹ آباد میں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے سکواش کورٹ اور کراٹے ہال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کر دیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد میں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے سکواش کورٹ اور کراٹے ہال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کر دیا۔ایبٹ آباد میں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے صوبے کی پہلے گلاس سکواش کورٹ اور کراٹے سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل،سابق ڈی جی سپورٹس ضلعی چیئر مین زکوة کمیٹی طارق محمود،پروفیسر ممتاز حیدر،سی اینڈ ڈبلیو کے افسران،ایبٹ آباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی،کنج کیہال ویلفیئر کونسل کے سعید قریشی،عالی جاہ ترابی کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھی.افتتاحی تقریب میں سیپکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبے میں یہ پہلا گلاس سکواش کورٹ ایبٹ آباد میں بنایا گیا ہے،جس کی تعمیر پر60 لاکھ لاگت آئی ہے، بچے اس کھیل میں دلچسپی رکھتے ہیں. جدید کورٹ سے ان کو سکواش کی سہولت میسر ہو گی اور ایک دن ایبٹ آباد میں بھی جان شیر خان جیسے نامی گرامی کھلاڑی پیداہونگے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے روز سے ہی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے پہلے روز اسی مقصد کے لئے خصوصی ہدایت کی تھی. صوبے میں وزیر اعلی نے مردہ ہاکی کے کھیل میں جان ڈالی ہے،ہاکی لیگ میں ہزارہ ٹائیگرز کی ٹیم نے حصہ لیا،توقع کرتے ہیں ملک کے باقی صوبے بھی اس کی تقلید کرینگی. سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا سکول کی سطح پر کرکٹ کے مقابلوں کا سلسلہ جلد شروع ہو رہا ہے،ایبٹ آباد میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں پہلے مرحلہ میں آؤٹ ڈور جم جناح پارک،لیڈی گارڈن،ملکپورہ،جناح آباد میں بنائے گئے ہیں اور شہر میں بھی انڈور جمنیزیم بنانے کے لئے جگہ کی تلاش میں ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تحصیل ہیڈکوارٹر کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ بنائے ہیں جن کو اب یونین کونسلز کی سطح پر لے کر جا رہے ہیں،قبل ازیں سپیکر مشتاق احمد غنی نے ڈی جی سپورٹس سکواش کے فائنل میچ میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں اور اعلی کارکردگی پر منتظمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں اور کھیل سے بھی محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔ انہوں نے پبلک ڈیمانڈ پر سٹی میں سوئمنگ پول بنانے کا بھی اعلان کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں