پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر ہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی عائد

پشاور پولیس نے پاکستان کی جیت پر ہوائی فائرنگ سے نمٹنےکیلئے اقدامات کرلیے، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 22:10

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر ہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی عائد
پشاور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24اکتوبر 2021) ٹی 20ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر ہوائی فائرنگ کرنے پرپابندی عائد، پولیس نے پاکستان کی جیت پر ہوائی فائرنگ سے نمٹنےکیلئے اقدامات کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نےکرکٹ میچ جیتنے پر ہوائی فائرنگ سے نمٹنےکے اقدامات کرلیے۔سی سی پی او پشاورکا کہنا ہےکہ شہری پاکستان کی جیت کی صورت میں ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔

سی سی پی او کے مطابق شہر کےمختلف علاقوں میں رائیڈر اسکواڈز اور موبائل ٹیمیں موجود رہیں گی۔سی سی پی او کاکہنا ہےکہ ہوائی فائرنگ کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔سکور ابھی چھ تک پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کیلئے 25رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا۔

پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر رشبھ پنت کیخلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔ اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔ رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں