پشاورکے2تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد83ہو گئی، انتظامیہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:01

پشاورکے2تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد83ہو گئی،  انتظامیہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) پشاورکے2تدریسی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد83ہو گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت62ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں، زیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحقہ علاقوں سے ہے جن میں تہکال، اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، دانش آباد، سربنداور ضلع خیبر وغیرہ سے ہیں،7مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے،خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 548ٹیسٹ کئے گئے جس میں225مثبت اور 323منفی ٹیسٹ آئے،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں۔

اسی طرح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈ نگ ہسپتال میںڈینگی کے21مریض زیر علاج ہیں،ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے21مریضوں کو داخل کیا گیا ہے،ایل آر ایچ میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے30سے زائد بیڈز مختص ہیں، ضرورت پڑنے پر ڈینگی کے مریضوں کیلئے مزیدبیڈز مختص کر سکتے ہیں،تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں، تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں کو خصوصی نگہداشت کے تحت سیفٹی نیٹ میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈینگی مریضوں کے حوالے سے ڈیٹا ناگزیر وجوہات کی بنا پر دینے سے قاصر ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں