گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس

سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ایڈورڈز کالج کے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے طے کردہ اہلیت و تجربہ کی باقاعدہ منظوری دی گئی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:05

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس جمعرات کے روز گورنر ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ایڈورڈز کالج کے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے طے کردہ اہلیت و تجربہ کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈورڈز کالج کی روایات کی روشنی میں ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی بحال کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ایڈورڈز کالج کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا مرحلہ بھی جلدازجلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ایڈورڈ زکالج کی تاریخی علمی حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، صوبہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈورڈز کالج ایک تاریخی و معیاری مقام رکھتا ہے اور شعبہ تعلیم میں مذکورہ تعلیمی ادارے کے کردار اوراہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔بورڈ آف گورنرز اجلاس میں وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش، سیکرٹری اعلی تعلیم داؤد خان، کمشنر پشاور ریاض محسود، بشپ ہیمفرے سرفراز پیٹر،قائمقام پرنسپل پروفیسر محمدذکی، سارہ صفدر و دیگر بورڈ اراکین نے شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں