گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیرصدارت وویمن یونیورسٹی صوابی کی خصوصی سینٹ کا اجلاس

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:05

گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیرصدارت وویمن یونیورسٹی صوابی کی خصوصی سینٹ کا اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیرصدارت وویمن یونیورسٹی صوابی کی خصوصی سینٹ کا اجلاس جمعرات کے روز گورنر ہاوس پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی صوابی(جبری رخصت) ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی کیخلاف جی آئی ٹی انکوائری رپورٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا اورانکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی کو انکوائری رپورٹ میں ثابت ہونیوالے الزامات سے متعلق اپنا موقف/دفاع کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا ، اجلاس میں وویمن یونیورسٹی صوابی میں مستقل بنیادوں پر تقرریوں پر عائد پابندی بھی ختم کرنے اور نئی ریگولر تقرریوں کیلئے اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیمی اداروں سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل وابستہ ہے اور انہیں اعلی تعلیمی اداروں میں مالی و انتظامی بے قاعدگیوں پر بہت دکھ ہوتا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش اور چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم زکاء اللہ خٹک، قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق، سیکرٹری اعلی تعلیم محمد داؤد، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمحمود حسن اور سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں