عوامی نیشنل پارٹی کی صحافی احمدنورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر حملے کی مذمت

فاشسٹ حکومت میں سچ بولنے پر پابندیاں بڑھتی چلی جارہی ہے، دلیل کی بجائے لاٹھی گولی سے جواب دینا کمزور اور بزدلوں کی نشانیاں ہیں،زاہد خان

جمعہ 26 نومبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے صحافی احمدنورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر مبینہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فاشسٹ حکومت میں سچ بولنے پر پابندیاں بڑھتی چلی جارہی ہے۔ ایک صحافی نے خبر دی تو اسکی تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کو سزا دیں، انکے خاندان کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہی احمدنورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ بھی گذشتہ 15سالوں سے صحافت سے وابستہ ہے،انکی بہادری پر داد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دلیل کی بجائے لاٹھی گولی سے جواب دینا کمزور اور بزدلوں کی نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہاک ہ موجودہ حکومت اپنے مخالفین کو بے روزگار کرکے، انہیں ڈرا دھمکا کے خاموش کرنا چاہتی ہے اور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آج صحافت اور صحافیوں پر جتنی پابندیاں ہیں، آمرانہ دور میں بھی نہیں دیکھی گئیںصحافیوں ہی کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہوئے انسان نے صحافیوں کو بے روزگار کیا۔آج بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ ایک صحافی نے خودکشی کی، کوئی ہے جو جواب دیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں