پشاور،تجاوزات کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری

جمعہ 26 نومبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے یونین کونسل جھنگی بلقیاس ٹاون میں کاروائی عمل میں لاتے ہوے شہری کی جانب سے پانی کے نالے میں تعمیر کوروکتے ہوئے تحصیل ریونیو سٹاف کو کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پانی کے بہاو کے قدرتی راستوں، نالوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد احسا ن احسن نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، انسپکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کے ہمراہ شہریوں سے موصول شکایات پر اور ماحول کی خرابی کا باعث غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف چھونہ کرش پلانٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس او پیز کی خلاف ورزی اور محکمانہ اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 07 پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں