بلدیاتی الیکشن ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر کا مختلف پولنگ سٹیسشنز کے لئے نامزد کردہ سرکاری سکولوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 28 نومبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈیرہ عارف اللہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر / ریٹرننگ آفیسر نواب سمیر حسین لغاری ہمراہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محمد سلیم خان نے بلدیاتی الیکشن 2021 کے سلسلے میں مختلف پولنگ سٹیسشنز کے لئے نامزد کردہ سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق پولنگ سٹیشننز میں موجودہ صورت حال و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس دوران ریٹرننگ آفیسر سکولز کو پرنسپل صاحبان کی جانب سے سکولوں میں موجودہ انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دن ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments