گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان سے نوتعینات کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الگ الگ ملاقات

پیر 29 نومبر 2021 22:54

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان سے نوتعینات کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الگ الگ ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان سے نوتعینات کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الگ الگ ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان سے تعینات کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر امن و امان کی عمومی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا ،گورنرنے کور کمانڈر فیض حمید کو بطورکورکمانڈرپشاور تعیناتی پرمبارکباد دی ،گورنر سے ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورسرحدی امور سمیت بیری شہد،زیتون ،زعفران کی وسیع پیمانے پر کاشت منصوبے پربھی اظہاراطمینان کیا گیا ،منصوبہ کی کامیابی کیلئے مشترکہ کاوشوں پربھی اتفاق طے پایا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں بحالی امن کیلئے سکیورٹی فورسزکی کاوشیں قابل ستائش ہیں،ملاقات سکیورٹی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے مربوط کوششوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں