خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب: شوکت ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:21

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب: شوکت ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹرمحمدایوب کے استعفے کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر انتخابات کیلئے شوکت ترین کے وکیل الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانے پہنچے ، اس موقع پر شوکت ترین کے تجویز کنندہ تیمور جھگڑ اورتائیدکنندہ کامران بنگش بھی موجود تھے۔

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی شوکت ترین کے وکیل نے جمع کرائے۔الیکشن کمیشن نے کہا  کہ اے این پی کے شوکت جمال،جے یوآئی کے ظاہر شاہ اور پیپلز پارٹی کے محمد سعید نے اپنے  اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔واضح رہے کہ خالی نشست پر پولنگ20دسمبرکوصبح9بجے سے شام4بجے تک ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ 2دسمبر ہے، 3دسمبر کوکاغذات جمع کرنیوا لے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6دسمبرکومکمل کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی منظوری یامستردہونے کیخلاف اپیلیں8دسمبرتک داخل کی جاسکتی ہیں ، مقررہ ٹریبونل اپیلوں پرفیصلہ 10دسمبر تک کرے گا اور 11دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواراپنے کاغذات13دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں، پولنگ خیبرپختونخوااسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments