۹ مانسہرہ ،پیر اڈائم پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک عارف حسین اور سی او او اعجاز احمد نور کا سائٹ دورہ

منصو بے کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کوششیں تیز ،بروقت مکمل کر کے خریداروں کے حوالے کیا جائے، ہدایات

اتوار 5 دسمبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پیر اڈائم پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک عارف حسین اور سی او او اعجاز احمد نور نے سائٹ کا دورہ کیا اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کر تے ہو ئے کہا کہ منصو بے کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کوششیں تیز کی جائیں اور بروقت منصوبے کو مکمل کر کے خریداروں کے حوالے کیا جائے اُنھیں ساجد بشیر سینئر ایگزیکٹو آ فیسر و انچارج سائٹ پیرا ڈائم پاکستان مانسہرہ سٹی کے حوالے مکمل بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ترقیاتی کام تیز ی سے جاری ہے جس کیلئے مزید مشینر ی میں سائٹ پر پہنچ چکی ہے اور ہمارے محنتی انجینئرز اس منصو بے کی تکمیل کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں منصو بے کو تکمیل مراحل پر گامزن کر نے کیلئے ابتدائی طور پر ایگزیکٹوبلاک کے گیٹ اور سڑکوں کی تیاری کا عمل تو پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر منصوبے کو بھی وقت مقررہ پر مکمل کر لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پیر اڈائم پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک عارف حسین اور سی او او اعجاز احمد نور نے ساجد بشیر سینئر ایگزیکٹو آ فیسر و انچارج سائٹ پیرا ڈائم پاکستان مانسہرہ سٹی کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ہر ممکن وسائل کو بروئے کام لا تے ہو ئے منصو بے کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہنگامی اقدمات کئے جائیں تا کہ پیر اڈائم پاکستان جو وعدے اپنے خریداروں سے کر رہا ہے اُن کو عملی طور پر بھی کامیاب کر دکھائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>