ًخیبرپختونخوا میں 8 ارب روپے سے 1 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سیکھا رہے ہیں، عاطف خان

ٓ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلینٹ موجود ہے لیکن صرف ان کو مزید پالش کرنا ہے،صوبائی وزیر خوراک

اتوار 5 دسمبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 8 ارب روپے سے 1 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سیکھا رہے ہیں پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلینٹ موجود ہے لیکن صرف ان کو مزید پالش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دنیا کو آئی ٹی سپیشلسٹ پاکستان سے ملیں گیں کیونکہ خیبرپختونخوا میں چار آئی ٹی زونز بنا رہے ہیں، بہترین کنکٹیوٹی، نٹورکنگ اور سکلز سیکھانے سے آئی ٹی انڈسٹری ترقی کی راہ پر چل پڑی،پاکستانی یوتھ کو آئی ٹی سیکٹر میں ٹریننگ دینے سے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائے گیں،دنیا میں آئی ٹی سکلڈ ورکرز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نیجناح کنونشن اسلام آباد میں منعقدہ کنکٹڈ پاکستان کانفرنس میں فری لانس پلیٹ فارم '' ای کاسب'' کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر صاحبزادہ علی محمود بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ''ای کاسب'' پاکستان کا پہلا گورنمنٹ سپانسرڈ آن لائن فری لانس پلیٹ فارم ہے جہاں پر آئی ٹی سے منسلک پاکستان کے تمام نوجوان اپنی مہارت کے مطابق کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ای کاسب پر سرکاری محکمے، کمپنیاں اور انڈوجولز اپنا کام اپلوڈ کرینگے جہاں سے فری لانسرز اپنی مہارت کے مطابق کام اٹھائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں