وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سیاچن میں پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارافسوس

پیر 6 دسمبر 2021 22:47

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سیاچن میں پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر اظہارافسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیاچن میں پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں پاک آرمی کے دو پائلٹس کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقہ آواران میں ایک چھوٹے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ہوا باز قاضی اجمل کے جاں بحق ہونے پر بھی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم قاضی اجمل کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments