ووٹرز ڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت بارے عوام اور خصوصا نوجوانوں میں شعوراجاگر کرنا ہے،وزیراعلی محمودخا ن

منگل 7 دسمبر 2021 00:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قومی سطح پر 7 دسمبر کو ووٹرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوام اور خصوصا نوجوانوں میں شعوراجاگر کرنا اور عوام کو اس اہم جمہوری اور قومی ذمہ داری Gسے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ حق رائے دہی استعمال کرنے کے اس جمہوری عمل میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک و قوم کے لئے صحیح قیادت کے چناو میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔

قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کاحامل ہے، جمہوری نظام کی مضبوطی میں رائے دہندگان کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ووٹ کی طاقت کے استعمال کے زریعے عوام اپنے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، آئین پاکستان عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کے زریعے سیجمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی طاقت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل میں نوجوان اور خواتین کا کردار سب سے اہم ہے اور وہ ووٹ کے ذریعے اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔ وزیر اعلی نے عوام الناس خصوصا نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ۔ انہوں میڈیا اور رائے عامہ ہموار کرنے والوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ عوام کو ووٹ کے استعمال کے بارے میں آگہی دیں۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے لئے سنجیدہ کوششیں بھی کر رہی ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اجرا اس سلسلے ایک تاریخی پیشرفت ہے جس سے جو ملک میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ممکن بنا کر حقیقی معنوں میں جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں