الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہو سکتا۔الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کو دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 دسمبر 2021 10:59

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو پشاور کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان کارڈ منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔الیکن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم کا دورہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو اپنا دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد حکومتی جماعت تحریک انصاف متحرک ہوگئی ہے اور 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے چناؤ کے لیے مشاورت شروع کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، 19 دسمبر کو خیبرپخونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے انتخابات ہورہے ہیں، حکومتی جماعت تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے لیے متحرک ہوگئی ہے، قومی صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی سطح پر انتخابی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، ارکان اسمبلی بھی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے منگل کے روزاُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ارباب وسیم نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں اپنے بھائی کی بطور آزاد امیدوار دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ ارباب وسیم کے بھائی ارباب عدنان تحصیل شاہ عالم کے چیئرمین کی نشست کے لئے آزاد امیدوار تھی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں