بدعنوانی معاشرتی برائی،یہ قومی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:09

بدعنوانی معاشرتی برائی،یہ قومی ترقی  و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوانی کا تدارک ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہاکہ عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد بدعنوانی کے خلاف آگہی پیدا کرنا ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے ،پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ ہی بدعنوانی کے خاتمے اور بے لاگ احتساب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، موجودہ حکومت ہر طرح اور ہر سطح کی بدعنوانی کے تدارک کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بد عنوانی کے خاتمے کے لئے میرٹ کی بالادستی،  قانون کی عملداری، شفافیت اور گڈ گورننس بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، ملک کو بدعنوانی کے ناسور  سے پاک کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔محمود خان نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے متعلقہ اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں