خیبر پختونخوا میں 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:59

خیبر پختونخوا میں 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف  مقرر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) خیبرپختونخوا میں کل  بروز جمعہ سے شروع ہونے والی 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے جس کے لئے 30,542ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 40ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے یہ فیصلہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالہ سے ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی)خیبرپختونخوا میں منعقد اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ اس موقع پر بی ایم جی ایف کے ٹیکنیکل فوکل پرسن، یونیسیف، ڈبلیوایچ او، این سٹاف ٹیم لیڈ اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ متعدد چیلنجز اور مشکلات کے باوجودایمرجنسی آپریشن سنٹر کے زیراہتمام حکومت، محکمہ صحت، معاون اداروں اور بالخصوص پولیو ورکرز کی دن رات کاوشوں کے نتیجہ میں صوبہ میں پولیو کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ میں ایک سال سے زائد عرصہ کے دوران پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نا ہوناایک اہم سنگ میل ہے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لئے مجموعی طور پرپانچ سال سے کم عمر کے64لاکھ13ہزار817 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جس کئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی30,542ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 27,355موبائل ٹیمیں 1,902 فکسڈ ٹیمیں 1,130ٹرانزٹ ٹیمیں اور155رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ان ٹیموں کی موثر نگرانی کے لئے7,370ایریا انچارجز تعینات رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 40ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں