خیبرپختونخواہ میں مساجد کے اماموں کو ماہانہ وظفیہ دینے کا فیصلہ

مساجد کے 16 ہزار اماموں اور 500 سے زائد اقلیتی مذہبی رہنماؤں کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 دسمبر 2021 15:33

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2021ء) : خیبرپختونخواہ نے حکومت نے مساجد کے اماموں اور اقلیتی مذہبی رہنماؤں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت مساجد کے 16 ہزار اماموں اور 500 سے زائد اقلیتی مذہبی رہنماؤں کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

پشاور کے علاقہ بشیر آباد سے تعلق رکھنے والے امام محمد جمشید کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے یہ جو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم احسن انداز سے اس کی تائید کرتے ہیں۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ بطور آئمہ ہماری ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں، بظاہر دکھائی نہیں دیتیں لیکن علماء و مدارس، بزرگ علماء اور ہمارے استاد ہوں یا مساجد کے پیش امام ہوں ان کی ڈیوٹی بہت مشکل ہے اور قیمت کی کوئی قید نہیں۔

(جاری ہے)

عید کے دن بھی ہماری چھٹی نہیں اور نہ جمعے کو چھٹی۔
دوسری جانب اسمبلیز آف گاڈ چرچ کے پادری انجم جاوید نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اقلیت کے لیے اچھا قدم اٹھایا ہے، خدا نے انہیں سلامتی عطا کرے۔ جبکہ جامعہ اشرفیہ پشاور کے خطیب مولانا محمد اسامہنے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسی حکومت نہیں آئی تھی جس نے ایسا قدم اٹھایا ہو، اس لیے اس اقدام پر داد دیتا ہوں۔

تمام مدارس ان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب سے پانچ ماہ قبل خیبر پختونخواہ کے محکمہ خزانہ نے علماء کرام اور اقلیتی رہنماؤں کے ماہانہ وظیفوں کے لیے 62 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی تھی جبکہ حکومت نے مالی سال کے پہلے دن صوبہ بھر کے 20 ہزار پیش اماموں کے لیے 3 مہینے کا اعزازیہ جاری کیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں