پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

اتوار 16 جنوری 2022 23:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ،بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں